386

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، چار مسلح ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ، نقدی اور موبائل فون چھین کر رکشے ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر قریبی قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈا پُل مراد پر ایک نامعلوم شخص رکشہ ڈرائیور محمد عثمان ولد عبدالستار کے پاس آیااور کہنے لگا کہ نواحی چک 86فائیور آر سے سامان لے کر آنا ہے،مزدوری طے کی وہ بندہ ساتھ رکشے میں بیٹھ اور چل دیئے۔پیٹرول پمپ سے پٹرول ڈالویا۔ جب وہ نواحی چک 84فائیوآر کے قریب نہر پر پہنچے تو تین نامعلوم اشخاص اور آگئے۔

چاروں مسلح ڈاکوؤں نے مل کر رکشہ ڈرائیور محمد عثمان کو رسیوں سے باندھ کر قریبی قبرستان میں پھینک دیا اور لوڈ ررکشہ، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، ایک راہ گیری کی نظر پڑی تو اس نے لڑکے کو کھولا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں