ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد سپورٹس جیمنیزیم کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاحال مکمل نہ ہوسکی، سادگی پالیسی اور دو نہیں ایک پاکستان کے دعوؤں میں کھلے تضاد کی واضح مثال سامنے آگئی ہے۔
۔ 2006 ء میں بطور وزیز اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کیلئے شاہانہ ایوان تعمیر کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا اور اب 2021 ء میں چوہدری پرویز الہٰی نے اس منصوبے کی تکمیل پر باضابطہ افتتاح کیا ہے اور اپنا خواب پورا ہونے پر فخرکیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی اس شاہانہ عمارت پر غریب عوام کے پانچ ارب اُنتالیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے لیکن دوسری جانب پسماندہ علاقہ ہارون آباد کے عوام کے بچوں کے لئے 2008 ء میں سپورٹس جمنیزیم کے منصوبہ شروع کیا گیا لیکن تاحال یہ منصوبہ نا مکمل ہے اور فنڈز نہ ملنے کے باعث کام بند پڑا ہے۔
عوام نے اس کھلے تضاد پر اظہار خیال میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے لئے شاہانہ ایوان کی تعمیر پر اربوں خرچ کر ڈالے لیکن عوام کے بچوں کیلئے سپورٹس کے پروجیکٹ کیلئے فنڈز نہیں ہیں جس سے حکمرانوں کی ترجیحات اور پالیسیوں کے کھوکھلے نعروں کا واضح ثبوت سامنے آیا ہے۔







