ہارون آباد(عوامی پریس کلب) صوفی گروپ آف انڈسٹریز عقیل ٹریڈرز کے تعاون سے ہارون آباد اور گردونواح کے دکانداروں کے لیے نویں لکی ڈرا تقریب کا اہتمام کیا اس میں دکانداروں کو بذریعہ قرعہ اندازی دکان داروں کو بیش قیمتی انعامات دیے گئے صوفی گروپ آف انڈسٹریز کنٹری کے منیجر بلال ریاض قریشی اورمحمد نواز صاحبان تقریب میں تشریف لائے توشرکاء نے ڈھول کی تھاپ میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا بھرپور استقبال کیا اور مالائیں پہنائیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال ریاض قریشی نے کہا صوفی گروپ آف انڈسٹریز جو نام ہے اعتماد کا کے سلوگن پر من و عن عمل کر رہا ہے موجودہ مہنگائی کی ہوشربا لہر میں بھی صوفی گروپ آف انڈسٹریز نے نہ تو مہنگائی کو صارفین پر منتقل کیا ہے ناھی معیار پر کسی طرح کا سمجھوتا کیا ہے ۔
تقریب کے میزبان محمد عقیل چوہدری نے کہا ہم صوفی گروپ آف انڈسٹریز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جونہ صرف صارفین کو اعلی معیار کی پراڈکٹ فراہم کرتے ہیں بلکہ دکانداروں کو تفریح فراہم کرنے کے مواقع اور سکیموں کو متعارف کراتے رہتے ہیں تقریب میں معزز مہمانوں کی اعزازی پگڑیاں پہنائی گئی تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔








