514

سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زور پکڑ لیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زور پکڑ لیا،24 گھنٹوں میں سے 16گھنٹے سوئی گیس غائب،شہری اذیت میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زور پکڑ لیا ہے، 24 گھنٹوں میں سے 16گھنٹے سوئی گیس غائب رہنے لگی ہے جس سے شہری اذیت میں مبتلاہو گئے ہیں۔

شہریوں عبدالوہاب، رضوان خلجی، سلیم خلیجی، محمد خالد، شفیق، وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ 16، 16گھنٹے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کے لئے درد سر بن گئی، لوڈ شیڈنگ نے ہر انسان کے معمولات کو متاثر کیا۔کوئی دن ایسا نہیں جب گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہوئی ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے باعث ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین اور طلباء و طالبات کو بغیر ناشتہ کے جانا پڑتا ہے، حکام شہریوں بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگوں پر ترس کھائیں اور کھانے کے اوقات میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں