219

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا تحصیل آفس کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا تحصیل آفس کا دورہ کیا،ریو نیو سٹاف کو جمعبندی کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے تحصیل آفس کا دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے مینول جمع بندی کے حوالے سے ریونیو سٹاف کے ساتھ بیٹھ کر جمعبندی ہائے کی تیاری کی اور دیگر ریکارڈ بھی چیک کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے ریونیو سٹاف کو مینول جمعبندی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں