ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی شاندار کاروائی، چور گینگ گرفتار،قبضہ سے مال مسروقہ ٹیوب ویل پنکھے مالیتی 7لاکھ روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق پولیس تھانہ صدر ہارون آباد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نقب لگا کر چوری کرنے والے گروہ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان رات کے وقت نقب لگا لوگوں کے گھروں اور ڈیروں سے قیمتی سامان چوری کرتے تھے اور اس کے علاوہ غریب کاشتکاروں کی زمین سے ٹیوب ویل کے پنکھے چوری کر کے سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ملزمان کی شناخت محمد امجد ولد اصغر قوم آرائیں اور عمران ولد خوشی محمد قوم رحمانی سکنائے چک 156 مراد ڈاہرانوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ٹیوب ویل پنکھے مالیتی 7 لاکھ برآمدکرلیے گئے ہیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزیدانکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔







