ہارون آباد (عوامی پریس کلب) میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی فائر بریگیڈ،کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی اور رکشوں سمیت دیگر تمام قسم کے آلات اور مشینری سالہا سال پرانی ہونے کی وجہ سے بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے سینی ٹیشن کے کام تقریباً ختم ہو چکے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ شہر میں جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور سینی ٹیشن سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے.شہریوں محمد شفیق،عاصم چوہدری،عبد الوحید،شبیر احمد،محمد مصطفی ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف ستھرا پنجاب کے وژن کو پورا کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے لیئے جدید
سینی ٹیشن مشینری کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کریں کیونکہ عوامی ریلیف کے لیے یہ ناگزیر ہو گیا ہ








