213

تھانہ صدر کے علاقہ میں 3 نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں 3 نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ نوجوانوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہارون آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروش شفقت کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین نوجوانوں پر مرغا بنا کا تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیتشدد کرنے والا شخص تین افراد کو مرغا بنا تشدد کررہا ہیتشدد کا شکار ہونے والے نوجوان منت سماجت کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تشدد کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا تشدد کرنے والا شخص ٹبہ غلیانوالہ کا مشہور منشیات فروش ہے ویڈیو میں منشیات فروش شفقت اپنے ساتھیوں سلیمان اور تیمور کے ہمراہ تشدد کررہا ہے پولیس تھانہ صدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تینوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں