ہارون آبا د (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد شاول لگے ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی،تین مریضوں کی ٹانگیں کٹ گئی، دو بچوں کی حالت تشویشناک، مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔
پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد قاضی والہ روڈ اڈا پل مراد کے قریب موٹر سائیکل اور شاول ٹریکٹر کے درمیان اچانک ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے نور فاطمہ، اویس، نصرت، عبدالجبار اور عبدالغفار شدید زخمی ہو گئے، حادثے میں زخمیوں کا تعلق چک 113مراد سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاع پر ریسکیو 1122اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے میں تین مریضوں کی ٹانگیں کٹ گئیں جبکہ دونوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔







