ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈاہرانوالہ موڑ پر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا،طلباء کے والدین اس صورتحال سے پریشان،اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی مین شاہراہ فورٹ عباس روڈ پر نہر فور آر کے قریب ڈاہرانوالہ موڑ پر قائم نجی کانٹا پر لکڑیوں سے لدی ہوئی ٹر یکٹر ٹرالیوں،گدھا ریڑھیوں اور مسافر رکشوں کا بے پناہ رش لگا رہتا ہے جسکی وجہ سے متعلقہ موڑ پر ٹریفک بلاک ہونا معمول بن گیا.
بے پناہ رش ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آنے جانے والے طلبا و طالبات اور سرکاری و نیم سرکاری ملازمتوں پر جانے والے اہلکار وں سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بے پناہ رش کے باعث متعدد حادثات رونماء ہو چکے ہیں، سماجی و عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔







