470

چوک عمر فاروق ؓ کے فوارہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے افتتاح کردیا گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد چوک عمر فاروق ؓ کے فوارہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے افتتاح کردیا گیا، حاجی محمد یاسین چیئرمین میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے افتتاح کیا،۔

اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض خلجی، چوہدری عدیل،زاہد قاضی۔، محمد اکرم سیکرٹری نونین کونسل و دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین میونسل کمیٹی حاجی محمد یاسین کا کہنا تھا کہ چوک عمر فاروق ؓ کے فوارہ کی تزئین و آرائش سے شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار آئے گا،شہر بھر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں