ہارون آباد (عوامی پریس کلب)بارایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر چوہدری غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ سے لاہور میں ملاقات کی اس ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے لیے دس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیااور چیک دیابارایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر چوہدری غلام نبی سپرا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے گرانٹ کا اعلان ایک خوش آئند امر ہے اور اس گرانٹ کے اجراء کے بعد اس سے بارایسوسی ایشن کے مختلف مسائل کے حل کیلئے مدد ملے گی اور وکلاء کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا موقع ملے گا.
چوہدری طاہر بشیر چیمہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں مستقبل میں بارایسوسی ایشن ہارون آباد کو مزید مضبوط، فعال اور متحرک بنانے کے مشن پر کاربند رہیں گے اور وکلاء بھائیوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔








