ہارون آباد (عوامی پریس کلب) چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین کی صحت یابی کے لیے وائٹل دستر خواں پر دعائیہ تقریب کا اہتما م کیا گیا۔
دعائیہ تقریب میں شیخ العرب و لعجم الشاہ حضرت مولانا جلیل احمد اخون نے خصوصی شرکت کی اور حاجی محمد یٰسین کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔تقریب میں سربراہ وائٹل گروپ حاجی محمد سعید،مینجنگ ڈائریکٹر وائٹل گروپ آف کمپنیز میاں فرخ ثناء نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا جلیل احمد اخون نے کہا کہ آج امت مسلمہ انتہائی پریشانیوں اور تکلیفوں سے دوچار ہے وہ چاہے مہنگائی کی صورت میں ہو یا بے رحم حکمرانوں کی صورت میں بہت سے علاقوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی کے عذاب کی صورت میں ہو یا یہود و نصاریٰ کے ہم پر تسلط کی صورت میں ہو۔
اللہ تعالی توبہ و استغفار کی برکت سے اس طرح کی سب پریشانیوں اور تکلیفوں سے ہماری خلاصی کروا دیں گے انہوں نے کہا کہ حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یاسین جیسے پرہیزگار باکردار اور مخیر شخصیات معاشرے کے لئے اللہ تعالی کا انعام ہوتے ہیں اللہ تعالی ان کو صحت ایمان والی عمرِ خضر عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے حضور توبہ استغفار کی قبولیت خطاء کے بعد نادم ہوکر مالک کی طرف رجوع کرنے والے خوش نصیب ہیں دعائیہ تقریب میں علماء کرام اور وائٹل گروپ کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








