ہارون آباد(عوامی پریس کلب)مسلم لیگ ضیاء وائٹل گروپ ہارون آباد کا خدمت وژن ایک اور روشن مثال قائم کر کے انفرادیت کے حامل اعزاز میں نمایاں رہنے کے مرتبہ سے سرفراز رہ کر سر فہرست مقام پر فائز رہا ہے۔
نواحی گاؤں 135سکس آر سکول کے بچے پینے کے صاف پانی سے محروم چلے آ رہے تھے. مسلم لیگ ضیاء کے صوبائی صدر و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے اہل علاقہ اور سکول سٹاف کی جانب سے توجہ مبذول کرانے پر اس ایشو کو فوری طور پر وائٹل گروپ کے پلیٹ فارم سے ذاتی رقم کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے وائٹل فاونڈیشن کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ دیا۔
اس پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے ہارون آباد نے اپنے دست مبارک سے کیا. اس موقع پرسابق چیئرمین چوہدری انوارالحق،چوہدری عبد الخالق،ماسٹر تنویر احمد،محمد طاہر توگیروی،چوہدری محمد سیف،چوہدری عبد الحق،ہیڈ ماسٹر محمد عرفان و دیگر معززین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی. چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے ہارون آباد نے کہا کہ علاقے کے بچے ہمارا اثاثہ اور علاقے کی شان اور وقار کے ساتھ ساتھ شناخت ہیں اور ان کے لیے تعلیمی مراحل میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔
ہارون آباد کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے ایم پی شپ کے دور میں سب سے زیادہ تعمیراتی اور سہولیات فراہمی کام تعلیمی اداروں میں کیا. حلقہ کے تعلیمی اداروں کی جدید عمارات کی فہرست پر نظر ڈالیں تو شہر کے نمایاں تعلیمی اداروں سے لیکر دور دراز چوک میں کلاس رومز کی تعمیر جدید تعلیمی بلاک کی فراہمی اور اعلیٰ فرنیچر سے آراستہ کرنے کا میگا پراجیکٹس بھی اپنی مدت میں کیے. تعلیمی اداروں میں وائٹل فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے یونیفارم ہزاروں بچوں اور بچیوں کو فراہم کرنے کی سعادت بھی اللہ کریم کی رحمت سے ہمارے مقدر میں آئی. تعلیمی ترقی کے مشن اور وژن پر آج بھی گامزن ہیں اور علاقے کو تعلیمی میدان میں اس کے بلند ترین مقام پر مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے عزم پر کاربند رہیں گے..








