182

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادمحکمہ تحفظ جنگلی حیات کا غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک شکاری گرفتار، 25ہزار جرمانہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقے 8ون آر گاؤں کے سیم نالہ پر غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالے آفتاب نامی شکاری جوکہ چشتیاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے کومرغ آ بی کاغیرقانونی شکارکرتے ہوئے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے سیدمبشرحسن شاہ اورمحمداسلم نے موقع پردھرلیا،بعدازاں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مبلغ 25ہزار روپے جرمانہ کردیا،اس موقع پرسیدمبشرحسن شاہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیمیں پرندوں اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں