254

وائلڈ لائف پارک کا قیام عمل میں لایا جائے۔عوام کا مطالبہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد وائلڈ لائف پارک کا قیام عمل میں لایا جائے، سماجی و عوامی حلقوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقے چولستان میں نیل گائے، ہرن، مور، جنگلی جانور اور نایاب پرند ے بکثرت پائے جاتے ہیں لیکن عوام کے دیکھنے کیلئے وائلڈ لائف پارکس نہ ہیں تاکہ مرد و خواتین اور بچے لطف اندوز ہوسکیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہارون آباد، تحصیل فورٹ عباس کے علاقوں میں وائلڈ لائف پارکس کا قیام عمل میں لائے جائیں تاکہ عوام الناس کو تفریح میسر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں