300

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ماہ اکتوبر کے دوران غیر قانونی طور پر شکار کرنے پر متعدد شکاری گرفتار جبکہ 85ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے۔

وائلڈ لائف واچر سید مبشر حسین محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہارون آباد بھر میں غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے اور ماہ اکتو بر2021؁ ء کے دوران غیر قانونی طور پر شکار کرنے پر متعدد شکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور 85ہزار روپے قریب جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں