ہارون آباد ( عوامی پریس کلب) ہارون آباد کام کرنے کے بہانے گھروں میں گھس کر چوری کی واردات کرنے والی خواتین کے گروہ کی دو خواتین عوام کے ہتھے چڑھ گئیں، پولیس نے دو نوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقے کینال پارک ملحقہ ہاؤسنگ کالونی کے رہائشی محمد وسیم کے گھر گزشتہ دنوں دو مرد اور دو خواتین گھر میں آئے جنہوں نے اپنے نام و پتے اظہر ولد صدیق، نوشین زوجہ اظہر سکنائے چک 280ج ب جڑنوالہ، مختیار ولد بہاول، کوثر پروین زوجہ مختیار سکنائے بصیر پور بتلائے اور کہا کہ ہم شہر ہارون آباد گھریلو ملازمان کے طور پر کام کی تلاش ہیں۔
محمد وسیم کے مطابق اُس نے انہیں گھر میں بٹھایا اور ان کے کھانے کیلئے بیوی کچن میں گئی وہ بیٹھک میں چلا گیا تو تھوڑی دیر کے بعد بیوی نے اُسے بلایا تو دیکھا کے کمرے میں مرد وخواتین موجود نہیں تھے جبکہ سیف الماری کے دروازے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا، پڑتال کرنے پر سیف الماری میں 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات غائب چوری پایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عوام الناس نے مذکورہ دو خواتین کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ہے، پولیس نے خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔







