348

ہارون آباد میں وکلاء ہاوسنگ کالونی کے قیام کے لئے وکلاء وفد کی ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے ملاقات

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں وکلاء ہاوسنگ کالونی کے قیام کے لئے وکلاء وفد کی ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے ملاقات، وفد میں با ر ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ، احسان احمد گجر ایڈووکیٹ و دیگر شامل ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں وکلاء برادری کے لئے ہاوسنگ کالونی کے قیام کے سلسلہ میں بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ کے زیر قیادت وفد نے ملاقات کی، وفد میں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ، احسان احمد گجر ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے، ملاقات کے دوران وکلاء نے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے ہارون آباد میں وکلاء کالونی کے لئے اراضی مختص کرنے کے لئے فعال کردارادا کرنے کو کہا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں وکلاء کالونی کی درخواست اور فائل پر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں