198

نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، یوم عاشور کا جلوس مرکزی امام بار گاہ حسینیہ سے برآمد ہوا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

دن بھر موبائل سروس معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد شہر میں نواسہ رسول ﷺحضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد میں 10 محرم الحرام یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،یوم عاشور کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے اپنے مقررہ وقت پر برآمد ہو ا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام اپنے مقررہ وقت پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں جاکر اختتام پذیر ہوا۔

یوم عاشور کے موقع پر شبیہ علم و ذوالجناح بھی برآمد کیا گیا، جلوس کے اختتام پر مجلس شام غریباں منعقد کی گئی جن میں امام عالی مقام کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہر ہارون آباد میں یوم عاشور کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ موبائل فو سروس بھی معطل رہی، یوم عاشور کے موقع پر شہر میں دودھ اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں، راستوں پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جگہ جگہ دہلیم، بریانی چاول کی دیگیں تقسیم کی گئیں یوم عاشور کا مرکزی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا ہارون آبادمیں یوم عاشورکا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روائتی راستوں عقب جیل روڈ۔مین فوارہ چوک۔مین بازار۔علی علی مارکیٹ۔مرغی بازار۔عوامی بازار۔گول چوک سے ہوتا ہوا وقت مقررہ پر مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگیا ۔

جلوس میں شامل اعزادران نے سینہ کوبی کی اور زنجیر زنی بھی خصوصا چھوٹے کمسن بچوں نے بھی زنجیر زنی کی۔زخمی ہونے والے اعزاداران کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کی۔ ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گُل۔حسن اپنی نفری کے ہمراہ جلوس کی نگرانی کرتے رہے ۔

ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان بلوچ اپنے سٹاف کے ہمراہ۔ ٹریفک انچارج عدنان وڑائچ اپنی ٹیم کے یمراہ جلوس کے ساتھ رہے۔اسکے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات جن میں محکمہ واپڈاسے حسن عسکری اپنی ٹیم کے ہمراہ جبکہ محکمہ صحت سے ڈاکٹر محمد انور سکھیرا اور ڈاکٹر عامر بمعہ سٹاف۔انچارج ریسکیو 1122 لیاقت اور ان کی ٹیم۔پی ٹی سی ایل سے ذوالفقار علی اور انکی ٹیم۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمران وٹو۔باو نذیر اپنے عملہ میونسپل کمیٹی سمیت جلوس کے ہمراہ رہے۔ دیگر محکمہ جات نے بھی اپنے فرائض احسن انداز سے نبھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں