241

سابق جنرل محمد ضیاء الحق پاکستان کے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے۔ ملک محمد رشید

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شریک جیالوں کی فیصل مسجداسلام آباد کے احاطہ میں سابق جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی قبر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف مسلم لیگ (ضیا) کے رہنماء ملک محمد رشید نے شدید الفاط مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق جنرل محمد ضیاء الحق پاکستان کے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہید کی قبر کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور گھٹیا زبان استعمال کی جوکہ قابل مذمت ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اور ایسی حرکت کر نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں