ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بسم اللہ کالونی میں سیوریج لائن بند، گھروں میں پانی داخل، اہل علاقہ سراپا احتجاج، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کا گنجان آباد علاقہ بسم اللہ کالونی میں سیوریج لائن بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں اور سیوریج کا گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیاجس سے اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔
سیوریج لائن کی بندش سے اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گیا، انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیوریج لائن اکثر اوقات بند رہتی ہے جس سے گندا پانی گلیوں میں جمع رہتاہے اب تو گھروں میں داخل ہوگیا جس علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کئی بار انتظامیہ کو درخواست گزاری مگر کوئی سننے والا نہیں ہے، علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج لائن کو فوری طور پر چالو کرکے ہمیں پریشانی سے بچایا جائے۔








