ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عمران قادر قریشی نے تحصیل سپورٹس آفیسر تحصیل ہارون آباد کا چارج سنبھال لیا۔عوامی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد کی عمران قادر قریشی سے ملاقات،کھیلوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی۔اس موقع پر عالمی چیمپئن ماس ریسلر لالہ عالم اور عبد الرحمان قریشی بھی موجود تھے،سینئر صحافیوں کے وفد میں یاسر چوہدری،رانا دلبر راحیل،سید ابراہیم بلال شاہ اور مظفر علی سحر شامل تھے۔
عمران قادر قریشی اس سے قبل بطور تحصیل سپورٹس آفیسر لودھراں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ باقاعدہ طور پر تحصیل سپورٹس افیسر ہارون آباد کا چارج سنبھالتے ہوئے انہوں نے پنجاب یوتھ گیمز 2024 کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد بھی کروایا جس میں بیڈمنٹن کے مختلف کیٹگریز کے مقابلہ جات شامل تھے۔
عمران قادر قریشی خود بھی باسکٹ بال کے ماہر کھلاڑی اور پنجاب یونیورسٹی سے ہیلتھ اینڈ سپورٹس سائنسز میں ڈگری کے ساتھ ساتھ مختلف صوبائی و ملکی سطح کے ایونٹس میں شمولیت اور کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مقامی سپورٹس ایسوسی ایشنز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے عمران قریشی کی بطور سپورٹس آفیسر تقرری کو علاقے کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک نوجوان آفیسر اور سپورٹس پلئیر وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور ان کی سرپرستی میں تحصیل ہارون آباد میں سپورٹس ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آئے گا اور یوتھ کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔
واضح رہے کہ عمران قریشی معروف قانون دان عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اور احسان قریشی ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں۔







