ہارون آباد (عوامی پریس کلب) یوم آزادی کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی گل حسن خان نے خصوصی شرکت کی، تقریب کی صدارت تنظیم کے تاحیات صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی سعید احمد نے کی، تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر چودھری منظور حسین انجم، رائے پرویز اصغر، ڈاکٹر عامر رضا، ملک محمد ریاض خلجی، ملک محمد امجد غوری، چودھری افتخار سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری، ڈی ایس پی گل حسن خان کا کہنا تھا کہ دکھ میں مبتلا مریضوں کے لئے انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ (رجسٹرڈ) تنظیم کی جانب سے مریضوں کے لئے مفت ادویات فراہم کرنے کا مشن بلاشبہ بہت بڑی نیکی اور سخاوت ہے جنہیں جتنا بھی سراہا جائے کم ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی گل حسن خان، تنظیم کے صدر حاجی سعید احمد،ا یم ایس ڈاکٹر چودھری منظور حسین انجم و دیگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں انجمن فلاح مریضاں و معاشرہ (رجسٹرڈ) ہارون آباد کی جانب سے مٹھائی وغیرہ تقسیم کی۔








