ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد دفتر مارکیٹ کمیٹی کے سب انسپکٹر افضال احمد گورائیہ کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ چک118مراد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد از نماز جنازہ مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







