243

دن دیہاڑے بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوا کر غلہ منڈی جانیوالے دو افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ لیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد شہر میں دن دیہاڑے بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوا کر غلہ منڈی جانیوالے دو افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ لیا.

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرمار کرمحمد شفیع نامی پلیدار کو شدید زخمی کردیا، اطلاع مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ہارون آباد کے آڑھتی عرفان سلیم اینڈ کمپنی کا منشی محمد ندیم اور پلیدار محمد شفیع شہر کی مصروف ترین شاہراہ قائراعظم روڈ پر موجود میزان بینک سے تقریباً 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوا کر موٹر سائیکل پر غلہ منڈی جا رہے تھے کہ بینک کے قریب ہی دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرتے ہوئے انہیں روکا اور ان سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین لی۔

مزاحمت کرنے پر محمد شفیع پلیدار کو فائر مار کر زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے،اطلاع مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں