ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ریڑھیوں،ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے عقب میں ریفلیکٹر ٹیپ لگانے کی بھر پور اور موثر ہنگامی مہم کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کپاس کے سیزن میں رات کے وقت ان کا سڑکوں پر سفر بہت سے حادثات کو جنم دے رہا ہے اور پیچھے سے آنے والی ٹریفک بلخصوص کار سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کو نظر نہیں آتا کہ ان کے آگے کوئی چیز سفر کر رہی ہے۔
ریفلکٹر ٹیپ ٹریفک نظام کا بنیادی حصہ ہے اور اس سے سنگین حادثات سے بچا جا سکتا ہے ماضی میں ریفلکٹر ٹیپ لگانے کا طریقہ کار رائیج تھا لیکن اب اس اہم ٹریفک اصول کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔شہریوں محمد اسلم،نوید اکرم،شاہ زیب،محمد ابرار،ارشد علی،محمد آفاق،کلیم اللہ،سہیل احمد و دیگر نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے ریفلکٹر ٹیپ لگانے کی مہم کا فی الفور اجراء کیا جائے۔







