200

شادی شدہ نوجوان لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شادی شدہ نوجوان لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 73فورآر میں شادی شدہ نوجوان لڑکی نبیلہ کوثر زوجہ محمد احتشام نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل متوفیہ کے دیور محمد انضمام ولد محمد یعقوب نے بھی اسی گھر میں خود کو رائفل کا فائر مار کر خود کشی کرلی تھی، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں