247

شارٹ سرکٹ کی وجہ سے روئی کی دوکان میں آگ لگ گئی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد شارٹ سرکٹ کی وجہ سے روئی کی دوکان میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے مین بازار میں قائم روئی بنانے والی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوکان میں موجود کپاس اور پڑ ی ہوئی روئی جل کر خاک ہو گئی۔

جس سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں