204

شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادشہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ وارداتوں کا سراغ تو نہ ملا مگر نئی واردات نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ کالونی پنجتن چوک میں سابق کونسلر چوہدری محمد افضل اسٹامپ فروش مرحوم کے گھر میں بھکاریوں کے روپ میں ایک خاتون اور دو افراد نے گھس کر خاتون کا گلہ دبا کر کمرے میں موجود سیف الماری سے زیورات اور قیمتی اشیا اڑا لی اور جاتے ہوئے کمرے میں موجود الماریوں کو آگ لگا گئے۔

یاد رہے گزشتہ چند ہفتوں سے ہارون آباد شہر ڈکیتوں کے نرغے میں ہے اور دوران ڈکیتی نامعلوم ڈاکوں نے متعدد شہریوں کو مزاہمت پر زخمی کر چکے ہیں،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں