200

عمران خان کے پیغام کے حوالے سےپمفلٹ کی تقسیم

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں راو شعیب احمد اور چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ نے کارکنان حازق نواز چوہدری,عرفان چوہدری.فیاض کلو.راجہ ریاض.عثمان واہلہ,حسنین کمبوہ,عثمان خالد سیکرٹری بار ایسوسی ایشن,طارق ملک,ابراہیم فوزی کے ہمراہ قائداعظم روڈ۔شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں عمران خان کے پیغام کے حوالے پمفلٹ تقسیم کئے اور عمران خان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اس موقع پر راو شعیب اور چوہدری اعظم علی کا کہنا تھا کہ آزادی کی حقیقی قدرو منزلت کا ادراک ان اقوام کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے,امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پوری ڈھٹائی و تکبر سے ایک آزاد خودمختار ریاست پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کی۔

منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر رسوائے زمانہ مجرموں کو 40 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث کرائم منسٹر کی سربراہی میں اقتدار سونپ دیاگیا,اس ذلت آمیز سازش کا واحد مقصد پاکستان کی خودمختاری کی راہ سے روک کر غلامی کی ڈگر پر چلانا تھا,پاکستان کا وقار اور مستقبل مطلق آزادی خودمختاری ہی سے وابستہ ہیں عہد ہے جب تک مادر وطن کو سامراج کی مداخلتوں,شرارتوں سے پاک کرکے حقیقی آزادی خودمختاری نہیں دلواتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ماہ رواں غلامی نامنظور کے عنوان تلے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی جانب پر امن فیصلہ کن غلامی نامنظور مارچ ہوگا,وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کی تحریک میں میرا ساتھ دیں,یہ تحریک پاکستان تحریک انصاف کی نہ. سارے پاکستانی عوام کی تحریک ہے آج آپ نہیں نکلیں گے تو پاکستان اور اسکی خودمختاری و فیصلہ سازی کبھی سامراج کے شکنجے سے آزاد نہیں ہوپائے گی,ہماری آنے والی نسلیں بھی سامراج کی غلامی کرتی رہیں اور میر جعفر اور میر صادق اقتدار پر بیٹھ کر قوم کو لوٹتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں