istkham e pakistan conference in fa 489

فقیروالی میں استحکام پاکستان کانفرنس

فقیروالی میں استحکام پاکستان کانفرنس

ہارون آباد:(تحصیل رپورٹر) ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا .جس کی صدارت

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزادنے کی .کانفرنس میں تمام مذاہب اور تمام مکاتب فکر لوگوں ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر اذاد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا مقصد صرف چاند دیکھنا ہی نہیں ہے.

بلکہ امن محبت وحدت یکجہتی کا پیغام دینا ہے اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانا ہے

پاکستان میں تمام مذاہب کو یکساں مذہبی آزادی حاصل ہے .پاکستان کا امن و استحکام اداروں کے ساتھ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے دہشت گردی، فرقہ واریت پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے. توہین مذاہب سنگین جرم ہے ہم افواج پاکستان اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں .

: مزید پڑھیں چشتیاں سے ڈہرانوالا روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ان خیالات کا اظہار امام الملوک والسلاطین مولانا سید عبدالخبیر آزاد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور نے جامعہ قاسم العلوم فقیروالی میں کیا پیغام امن کانفرنس میں تمام مذاہب و مسالک کے رہنماؤں حاجی بوستان آف برطانیہ، محمد حسین آف امریکہ، ساجن بھاٹیہ، مسیحی رہنما جیمز چنن و دیگر علماء کرام اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب جدون اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، ڈی ایس پیز نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں