ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد فوجی ظفر اقبال مرحوم کے صاحبزادے اور فوجی اظہر اقبال کے بھائی مظہر اقبال واپڈا والے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے گاوں 59 فور آر میں انعقاد پذیر ہوئی۔
تقریب میں صوبائی صدر مسلم لیگ ضیاء غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے۔چوہدری عظیم عقیل گوہیر۔بابا آصف محمود۔علی رضا۔چوہدری محمد نعیم۔چوہدری نصیر احمد سمیت دیگر عزیزو اقارب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔








