ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محکمہ متروک وقف املاک پاکستان کی اربوں روپے مالیت کی جگہ پر قبضہ گروپوں نے قبضہ کر لیا،محکمہ متروک وقف املاک کے کرپٹ افسران کی خاموشی ان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان بن گئی قیمتی ا راضی پر پلازے اور دوکانوں کی تعمیرات کرا دی گئیں،مزید تعمیرات بھی جاری،اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ ہارون آبادمیں قائد اعظم روڈ،پکی منڈی اور عوامی بازار میں کروڈوں روپے مالیت کی سرکاری راضی پر قبضہ گروپوں نے قبضہ کر کے ہارون آباد شہر کی دل میں واقعہ محکمہ متروک وقفہ املاک پاکستان کی اربوں روپے مالیت کی جگہ پر تعمیرات کر لی ہیں.
محکمہ متروک وقف املاک کے افسران بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوکر خاموش ہیں ہارون آباد شہر میں چرچ گردوارہ مسمار کر کے محکمہ متروکہ وقف املاک پاکستان کی اربوں روپے مالیت کی جگہ پر قبضہ مافیا نے پنچے گاڈھناشروع کر دیئے اور ساتھ ہی قیمتی اراضی پر پلازے ا ور دوکانیں تعمیر کرنا شروع کر دئیے جبکہ اس جگہ پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑنے سے قبل محکمہ متروک وقف املاک پاکستان کے کرپٹ افسران کو بھی مال کی چمک سے اپناگردیدہ کرلیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ متروکہ وقف املاک پاکستان کی اس نااہلی اور مبینہ کرپشن پر فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،ڈی جی نیب ملتان اور صوبائی محتسب اعلی سے اصلاح واحول کا مطالبہ کیا ہے۔








