ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب، قومی دفاع پر فخر کا اظہار،پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے زیراہتمام 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے جناح ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یوم تکبیر کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ملکی دفاع کے حوالے سے تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں اسسٹنٹ کمشنرجلیل الرحمن اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد رانا ظہور احمد شامل تھے، جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں صدر میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن چوہدری عبید الرحمان آرائیں،سابق صدر بار چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ، چوہدری ہارون الرشید، سابق وائس چیئرمین میونسپل کیمٹی ملک محمد ریاض خلجی، عالم کمبوہ اور طاہر توگیروی بھی شریک ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ ناقابل فراموش دن ہے جب ملک نے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب قدم بڑھایا اور ایٹمی قوت بن کر دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ دن اتحاد، خودداری اور قومی وقار کی علامت ہے۔ملک محمد ریاض خلجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔
اور یہ سب ممکن ہوا قومی قیادت، افواج پاکستان اور پاکستانی سائنسدانوں کی انتھک محنت سے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر میدان میں وطن عزیز کی خدمت اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ضیاء) کے کارکنوں کی
google-site-verification: google52429baa859417d3.htmlکثیر تعداد نے شرکت کی۔








