ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، معروف سماجی شخصیت حاجی نذیر احمد کے فرزند اور سینئر صحافی یاسر چوہدری کے برادر نسبتی حافظ رحمان نذیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ان کی دعوت ولیمہ نجی ہوٹل انعقاد پذیر ہوئی، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت رشتہ داروں، دوست احباب و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔








