321

میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سبسڈی پروگرام کے تحت زرعی آلات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیاگیا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سبسڈی پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب تقسیم زرعی آلات کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راؤ شعیب احمد نے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری لطیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راءو شعیب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے انقلابی اور نہایت اہمیت و افادیت کے حامل اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت زراعت اور کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے اور زرعی ترقی کی منزل واضح دکھائی دے رہی ہے;

ملکی زراعت کے شعبے میں ترقی کے اشاریے نمایاں ہیں ;46; ماضی میں زراعت کو نظرانداز کیا گیا لیکن عمران خان کے وژن میں زراعت ترجیح ہے عمران خان کے زرعی ترقی کے انقلاب میں کاشت کاروں کے لیے سبسڈی کا یہ پراجیکٹ بلاشبہ انفرادیت اور ترقی کی عکاسی کرتا ہے قبل ازیں وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی جس میں گندم کی خشک کاشت ڈرل،وتر کاشت ڈرل،گندم کاشت پلانٹر شامل ہیں

قرآعہ اندازی زرعی آلات میں پہلے نمبر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکاروں کو ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طیب نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر آل پاکستان کسان اتحاد تحصیل ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق جاوید سمیت محکمہ زراعت ہارون آباد کے تمام زراعت آفسر سمیت بڑی تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں