247

میڈیا کی خبر پر ایکشن، انتظامیہ نے مرغی بازار میں سیوریج کے گٹروں کی نئی تعمیر و مرمت اور ڈھکن لگادیئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میڈیا کی خبر پر ایکشن، انتظامیہ نے مرغی بازار میں سیوریج کے گٹروں کی نئی تعمیر و مرمت اور ڈھکن لگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میڈیا پر خبر نشر ہوئی تھی کہ ہارون آباد شہر کے مرغی بازار میں سیوریج کے گٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ متعدد گٹروں پر ڈھکن موجود نہیں ہیں جس وجہ سے عام راہگیروں کیساتھ ساتھ خریدو فروخت کرنیوالے اور ٹریفک کے نظام میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے پر مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور مرغی بازار میں گٹروں کی تعمیر و مرمت اور ڈھکن لگا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں