ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسٹیج ڈرامہ کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ایگزیکیٹو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد کی طرف سے جدید نظام کی تنصیب کا فیصلہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ضلع بہاولنگر کے معروف ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عبدالستار سمر صدر پاکستان مووی آرٹ کلب بہاولنگرنے ہارون آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامہ مانیٹرنگ کیلیے جدید نظام کے نفاذ کے فیصلہ آرٹس کونسل کی طرف سے ڈرامہ کی بہتری کے لئے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا ۔
ضلع بہاولنگر کے تمام سینئر فنکاروں سا نول،امان اللہ،ا صف راچپوت،عتیق الرحمن، سعید پرنس، وقاس احمد وکی، ملک ارشد، اختر خان، اسد بخاری،اور فلمسٹار فیصل کھچی کی طرف سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاگیا ہے اور فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ محترمہ شازیہ رضوان پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن کلچر پنجاب،ایگزیکٹو ڈائریکٹر تنویر ماجد پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور ڈائریکٹر میاں عتیق احمد بہاول پور آرٹس کونسل سے کہ ای مانیٹرنگ کے ساتھ ہر ضلع میں فل ڈ رئس ریہرسل سنسر پینل اور ڈ ڈرامہ مانیٹرنگ پینل بنایا جاے اور ہر ضلع کے سینر رائٹر ڈائریکٹر و فنکاروں کو شامل کیا جائے تاکہ راویتی تھیٹر کو بچایا جائے۔








