ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد اور گردونواح میں شب برآت کے آغاز کے ساتھ ہی آتش گیر بارود فروخت کرنے والے ’’چائنا پٹاخوں ‘‘کے ذخیرہ کا منہ کھول دیا ہے ، چند تاجر ذاتی مفاد کی خاطر قانون کو پس پشت ڈال کر معصوم بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں بلکہ یہ امر بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے ،
کیا مقامی انتظامیہ اس کا نوٹس شب قدر گزرنے پر لے گی،شہریوں عدن ، ابراہیم ، عمر ، حذیفہ ، وقاص و دیگر نے گلی گلی محلہ محلہ اور نمازوں کے اوقات میں پٹاخوں کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی ہے جس نے عوام الناس کا سکون برباد کر رکھا ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت فوری طور نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف قانونی کی جائے ۔







