ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد ہاکڑہ کینال کی توسیع کے باوجودنہری وارہ بندی کا خاتمہ نہ ہوسکا، وارہ بندی کے باعث علاقہ بھر کی سونا اُگلتی زمین بنجر بن گئی، کسان و کاشتکار شدید ایت سے دوچار، تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے تقریبا ً 70کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ہاکڑہ کینال کی توسیع کا منصوبہ شروع کیا اور کسانوں و کاشتکاروں کو سہانا خواب دکھایا گیا کہ اس منصوبے سے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں نہری وارہ بندی کا نظام ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا،
لیکن افسوس کا امر یہ ہے کہ ہاکڑہ کینال کی توسیع کے باوجود نہری پانی کی وارہ بندی کا نظام ختم نہ ہوسکا، علاقہ بھر میں نہری پانی کی شدید قلت سے سونا اگلتی زمینوں سے ریت اڑنا شروع ہو گئی، نہری پانی کی عدم دستیابی سے پیداواری ہد ف میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے مقامی کاشتکار و کسان شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، پانی کی فراہمی بند ہونے سے انسان اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، جبکہ زیر زمین پانی کڑوا‘ مضر صحت اور ناقابل استعمال ہے،یہاں کے کنویں‘ ٹوبے اور قدرتی گھاس خشک ہو گئے ہیں۔







