222

درجنوں چکوک کو جانے والا”گلاب علی روڈ“ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد درجنوں چکوک کو جانے والا”گلاب علی روڈ“ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پریشان، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سے درجنوں چکوک کو ملانے والا گلاب علی روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، منتخب نمائندوں کی عدم توجہی سے عوام کے لئے درد سر بن گیا۔

ٹریفک اور راہ گیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آئے دن حادثات میں آضافہ ہونے لگا ہے، مذکورہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے چک 50فورآر، حضور سنگھ، لابھ سنگ، غریب آباد، گلاسیاں، روڈا سنگھ سمیت درجنوں چکوک کے لوگ شدید اذیت سے دوچار ہیں، روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ روڈ کی نئی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں