ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ہاتف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرد کے سالانہ الیکشن کا انعقاد، راؤ سعید الرحمن صدر، چودھری آصف اعجاز جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہاتف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرد ہارون آباد کے سالانہ الیکشن2021/22 کا انعقادکیا گیا۔
جس میں راؤ سعید الرحمن صدر جبکہ چودھری آصف اعجاز جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، حافظ محمد نصیب خزانچی جبکہ عقیل چوہدری چیف زینب ہسپتال منتخب ہو گئے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب احمد ضلعی نائب صدر نے منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے یہ اُمید ظاہر کی کہ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کا مشن”دکھی انسانیت کی خدمت کرنا“ کی کوشش جاری رکھیں گے۔







