187

کارڈیالوجی وارڈ کا قیام ناگزیر 

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارو ن آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دل کے مریضوں کے لئے ڈاکٹر تو تعینات کردیا گیا مگر دل کے وارڈ کا قیام ناگزیر ہوچکا، عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے دی جانیوالے سہولیات سے تاحال محروم چلا آرہا ہے، شہر اور گردونواح سے دل کے مرض میں مبتلا مریضو ں کو جب ایمرجنسی کی صورت میں سول ہسپتال لایا جاتا ہے تو ہسپتال میں دل کا وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مریض کو فورا ً طبی امداد نہیں ملتی جس وجہ سے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز مریض کو دور دراز علاقے بہاولپور،ملتان،لاہور جیسے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کو ریفر کردیتے ہیں جس پر اکثر مریض تو راستہ ہی میں دم توڑ جاتے ہیں۔ اس ساری صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد میں دل کا وارڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں