ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال یونیورسٹی اوپن یونیورسٹی بہاول نگر احمر ذوالفقار نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حکومتی فیصلے کے بعد حسب روایت فروغ تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کر نا شروع کر دیا ہے ۔
اس سلسلے میں تمام تر ایس او پیز اور ہدایات کی روشنی میں تعلیمی عمل کے مراحل اپنے شیڈول اور قواعد و ضوابط کے مطابق اجراء کیے گئے ہیں۔
تعلیمی فروغ اور ملک کے کونے کونے میں تعلیم کا نور پھیلانے کے لئے باقاعدہ اور منظم پروگرام کے تحت تمام امور عمل پذیر ہیں.
سمسٹر خزاں 2020 کے امتحان کا آغاز 6 جون سے کیا گیا ہے اور یہ امتحان 13 جون تک جاری رہے گا. طلباء کے لئے رول نمبر سلپ کے اجراء سے لیکر امتحان کی موثر انداز میں تکمیل ہمارا واحد مقصد و عزم ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے تاکہ تعلیمی عمل ملکی ترقی کے راستے کے طور پر رواں دواں ہو سکے۔
بی ایڈ، بی ایس اور بی بی اے کے طلباء کے امتحان میں تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں. رول نمبر سمیت متعلقہ معاملات میں کسی دشواری کا سامنا ہونے کی صورت میں طلباء ریجنل ڈائریکٹر آفس بہاول نگر سے رابطہ کر سکتے ہیں اور انہیں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے گی.








