136

تیز رفتار ٹریلر نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا.

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں تیز رفتار ٹریلر نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا.ٹریفک پولیس اہلکار راشد نذیر ملہی کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کیا گیا تھا راستے میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں مین ہائی وے روڈ پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل دیا جس کے باعث پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل راشدنذیر شدید زخمی ہوگیا جس کو رورل ہیلتھ سنٹر فقیر والی منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارراشد نذیر ملہی دم توڑ گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے تیز رفتار ٹریلر کو ٹریفک پولیس اہلکار نے سامنے آکے روکنے کی کوشش کی تیز رفتاری کے باعث ٹریلر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور اہلکار کو کُچل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں