70

چوری شدہ منی مزدا ٹرک برآمد، ملزم کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔

ہارون آباد (عوامی پر یس کلب) تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کی کاروائی،چوری شدہ منی مزدا ٹرک برآمد، ملزم کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2ہفتے قبل دلاور حسین ولد محمد اسحاق کا منی مزدا ٹرک چوری ہو گیا تھا۔ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں کی ہدایت پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان کو منی مزدا ٹرک کی برآمدگی کا ٹاسک دیا گیا جس پر ایس ایچ او راؤ انعا م اللہ خان نے تجربہ کی بنیاد پرجدید ٹیکنالوجی کو استعما ل کرتے ہوئے چوری شدہ مزدا ٹرک کی چھان بین شروع کی اور اپنے مختلف ذرائع سے چوری شدہ ٹرک کا کھوج لگا کر ٹرک برآمد کر لیا اور ملزم کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر راو انعام اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر کے علاقے سے جرائم کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ میں نے اپنے علاقے کے تمام جرائم پیشہ عناصر کو میرا پیغام ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں یہ ان کے لئے بہتر ہے میں ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کا ہمدرد ہوں اور بلا امتیاز کاروائی کرنے کا قائل ہوں انہوں نے مزید کہاکہ میرے تھانے کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں