109

سید فیض الحسن شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر رفعت مصطفی سیمینار کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) قبلہ سید فیض الحسن شاہ تنویر قادری سالانہ عرس کے موقع پر رفعت مصطفی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ عرس میں علاقہ کے ہزاروں مریدین،سیاسی سماجی اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

سیمینار سے ملک کے نامور علماء ا کرام سید احمد کمال شاہ، ڈاکٹر پروفیسر خادم خورشیدالزہری، صاحبزادہ پیر محمد سرفراز قادری، علامہ پیر ضیاء المصطفی حقانی، علامہ حسن رضا سیالوی اور صاحبزادہ سید محمد طہ ٰ تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود پڑھنے والے اللہ کو محبوب اور نہ پڑھنے والے مردود ہیں۔

تمام مخلوقات اللہ کا ذکر کرتی ہیں اور وعدہ لا شریک اس کے فرشتے بھی اپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ نے ایمان لانے والوں کو بھی اسی ذکر کو محبوب بنانے کے حوالہ سی زور دیا ہے، عشق اہل بیت جس کے دل میں نہیں اس کا درود بھی قبول نہیں ہوتا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رضا کے لیے ذکر حبیب میں شامل ہوا کریں،

بلاوا سب کو اتا ہے لیکن پہنچتے نیک نیت ہیں کیونکہ نیت ہی وہ کسوٹی ہے بد قسمتوں کے مقدر میں نفس کی غلامی رہ جاتی ہے جس کی خوراک تکبر، حسد،بغض، لالچ، کینہ، خود نمائی،خود پسندی، جھوٹ،گلے شکوے اور غیبت ہے۔

سیمینار میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی اور متفقہ پریس ریلیز جاری کی مسلمانوں کو چاہیے کہ ختم نبوت پہ پہرہ دیں اور اپس میں بھائی بھائی بن کر رہیں کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ہیں وہ تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کے بعد کوئی نبی نہیں ائے گا اگر کوئی اس چیز کا دعوی دار ہے تو وہ جھوٹا اور کذاب ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں