105

سیکرٹری آپریشن مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کا دورہ

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) سیکرٹری آپریشن مانیٹرنگ یونٹ ٹیم خالد شریف نے ہارون آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انتظامات کا جائزہ لیا.. بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا.

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا وژن وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت اور محکمہ صحت کے اعلی افسران و سٹاف کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ممکنہ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مریض دوست ہیلتھ سسٹم کا عملی نمونہ ہی بنیادی پالیسی ہے۔

صحت عامہ کے شعبے کو بہترین انداز میں چلایا جائے گا اور اس حوالے سے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے یہی پالیسی واحد نکتہ ہے جس کو سنجیدگی سے لاگو کیا گیا ہے اور ہسپتال کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں