346

پریس کلب اف یو کے کےچیئرمین شیخ اعجاز افضل کا زینب ہسپتال کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) یہ بات روز روشن کی طرح یہاں ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے راستے میں بہت مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ھاتفین نے گزشتہ 34 سال سے جس لگن شوق اور جذبے سے انسانیت کی بے لوث خدمت کی تاریخ رقم کی ہے وہ قابل قدر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پریس کلب اف یو کے چیئرمین شیخ اعجاز افضل نے زینب ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و اخرت میں وہ لوگ کامیابی کے حقدار ٹہرتے ہیں جو خلق خدا کے لیے مددگار ہوتے ہیں ۔

شیخ اعجاز افضل نے کہا کہ زینب ہسپتال میں مستحق مریضوں کو اعلی طبی سہولتوں کی فراہمی مجھ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قابل فخر ہے میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے فلاح و بہبود کے منصوبہ جات میں بھرپور معاونت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں